اسلام آباد: پاکستان میں اپنے پہلے مقامی دفتر کے قیام کے ساتھ گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے بھی بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔

گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی پاکستان کے تمام طلبہ کو گوگل جیمنائی کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت فراہم کرے گی۔ ان کے مطابق اس سہولت کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

ولسن وائٹ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا ہدف گوگل کے مقاصد سے بھی ہم آہنگ ہے۔

گوگل کے نائب صدر کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران کمپنی نے پاکستان میں مقامی کاروباروں اور گھرانوں کے لیے 3.9 ٹریلین روپے سے زائد کی معاشی سرگرمی میں کردار ادا کیا، جبکہ گوگل کے ایکو سسٹم نے 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتوں کو سہارا دیا۔

انہوں نے پاکستان میں گوگل کے مستقبل کے منصوبوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی پاکستان میں موجودگی کا یہ صرف آغاز ہے۔

تقریب کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے بھی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر گوگل کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار