گوگل کروم میں نیا پرائیویسی فیچر، صارفین اب اندازاً لوکیشن شیئر کر سکیں گے
گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل کروم میں نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین اپنی بالکل درست لوکیشن کے بجائے اندازاً لوکیشن شیئر کر سکیں گے۔
نئے فیچر کے بعد ویب سائٹس کو صارف کی مکمل اور درست جگہ جاننے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ صرف قریب ترین یا اندازاً مقام تک رسائی دی جا سکے گی، جو زیادہ تر آن لائن سروسز کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے۔
اس سے پہلے گوگل کروم صارفین سے پریسائز لوکیشن یعنی مکمل درست مقام کی اجازت مانگتا تھا، جس پر ماہرین پرائیویسی خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگر کسی ایپ یا ویب سائٹ کو درست لوکیشن درکار ہو، جیسے میپس یا رائیڈ ہیلنگ سروس، تو صارفین اپنی مرضی سے پریسائز لوکیشن آن بھی کر سکیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپڈیٹ صارفین کی آن لائن پرائیویسی اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
_2026_05_11_16_10_04_51451576.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment