ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے باعث یہ ٹیکنالوجی آئندہ پانچ برسوں میں انسانی ذہانت سے بھی آگے نکل سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اے آئی کی صلاحیتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور آنے والے وقت میں یہ تقریباً ہر شعبے میں انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی ایک دہائی کے دوران انسانوں کے لیے اس جدید ٹیکنالوجی پر مکمل کنٹرول برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ ایلون مسک کے مطابق مصنوعی ذہانت جہاں بے مثال ترقی اور خوشحالی لا سکتی ہے، وہیں اس کے ساتھ ممکنہ خطرات بھی موجود ہیں جن کے لیے دنیا کو ابھی سے تیار ہونا ہوگا۔

انہوں نے تجویز دی کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں آپس میں تعاون بڑھائیں اور اے آئی سسٹمز کی سکیورٹی سے متعلق معلومات شیئر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ماڈلز جاری کرنے سے پہلے ان کا مکمل جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ کسی بھی بڑے خطرے سے بچا جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار