دوحہ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں فریقین نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی نکات پر پیشرفت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں نے ایران اور امریکہ کے وفود کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

بیان کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران فریقین کے درمیان آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ اگلا اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی عمل خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار