چینی صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ چین اپنی مسلح افواج کی ترقی کو عالمی معیار کے مطابق تیز کرے گا اور مقررہ وقت کے اندر قومی دفاع اور فوج کی جدیدکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کے 105ویں یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کی چینی فوج کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق فوج کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے اہداف بروقت حاصل کیے جائیں گے۔

چینی صدر نے کہا کہ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک مضبوط ملک کے لیے مضبوط فوج ناگزیر ہے اور طاقتور مسلح افواج کے بغیر قومی سلامتی ممکن نہیں۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اپنی فوجی ترقی کے منفرد راستے پر قائم رہے گا اور فوج کے سیاسی، تکنیکی، افرادی اور قانونی شعبوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں بھی اپنا کردار مزید مؤثر بنائے گا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار