کائناتی راز بے نقاب: سائگنس X-1 سے نکلنے والے جیٹس کی حیران کن پیمائش
سائنس دانوں نے پہلی بار ایک بلیک ہول سے خارج ہونے والے طاقتور جیٹس کی حقیقی وقت میں پیمائش کر لی ہے، جس کے نتائج نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔
تحقیق کے مطابق Cygnus X-1 سے نکلنے والے جیٹس کی توانائی تقریباً 10 ہزار سورج کے برابر ہے، جبکہ ان کی رفتار تقریباً 54 کروڑ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو روشنی کی رفتار کے قریب نصف بنتی ہے۔
یہ بلیک ہول زمین سے تقریباً 7200 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کے ساتھ ایک بڑا نیلا ستارہ بھی موجود ہے، جو مسلسل اس کے گرد گردش کر رہا ہے۔
اس تحقیق میں مختلف طاقتور دوربینوں کے نیٹ ورک سے حاصل ہونے والے 18 سالہ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا، جس سے بلیک ہول کے رویے کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے کائنات میں بلیک ہولز کے اثرات اور ان کی توانائی کے نظام کو سمجھنے میں نئی راہیں کھلیں گی۔
_2026_05_11_06_48_31_61960432.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment