ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک بار پھر مذاکرات کے مقام پر پہنچ گئے جہاں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود پہلے سے موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر امریکی صدر کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف بھی موجود تھے، جبکہ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

مذاکرات کے دوران شرکاء کے درمیان ایک مختصر ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ اعلامیے کے مسودے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد تمام وفود وہاں سے روانہ ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس میں اہم پیش رفت کا اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے چار فریقی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس روانہ ہو چکا ہے، تاہم عباس عراقچی کی دوبارہ آمد نے اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار