ایپل کا نیا انقلابی قدم، ایئرپوڈز میں کیمرے اور اے آئی فیچرز شامل کرنے کی تیاری
ایپل اپنی نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت مستقبل کے ایئرپوڈز میں چھوٹے کیمرے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) شامل کیے جا سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر ایئرپوڈز کو ایک “تیسری آنکھ” کی طرح بنا سکتا ہے، جس سے صارف اپنے ماحول کو مزید بہتر انداز میں سمجھ سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائسز ابھی تیاری اور ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں اور ان میں جدید اے آئی فیچرز بھی شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ صرف آڈیو ڈیوائس نہ رہیں بلکہ ایک اسمارٹ ویئر ٹیکنالوجی بن جائیں۔
ابتدائی طور پر ان ایئرپوڈز کی لانچنگ کو موخر کیا گیا ہے کیونکہ کمپنی اپنی جنریٹو اے آئی پر مبنی سری سسٹم کو مکمل طور پر بہتر بنانا چاہتی ہے۔
ڈیزائن کے لحاظ سے یہ نئے ایئرپوڈز موجودہ ماڈلز سے ملتے جلتے ہوں گے، تاہم کیمروں کی وجہ سے ان کی ساخت میں معمولی تبدیلی متوقع ہے۔
_2026_05_14_09_17_31_67458903.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment