امریکی عوام جنگ بندی سے غیر مطمئن، پائیداری پر سنجیدہ خدشات
ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی بڑی تعداد کو خدشہ ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہ سکے گی۔ سروے میں شامل ہر چار میں سے صرف ایک شہری نے رائے دی کہ یہ جنگ نقصانات کے مقابلے میں فائدہ مند رہی۔
نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس تنازع کے اثرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت پر بھی پڑے ہیں، اور ان کی مقبولیت کم ہو کر 34 فیصد رہ گئی ہے، جو ان کی دوسری صدارتی مدت کی کم ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔
سروے کے مطابق صرف 23 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ جنگ کے بعد امریکا کی پوزیشن ایران کے مقابلے میں مضبوط ہوئی ہے، جبکہ 35 فیصد کے نزدیک امریکا پہلے کے مقابلے میں کمزور ہو چکا ہے۔
مزید برآں، 50 فیصد جواب دہندگان نے اس جنگ کو اخراجات اور نتائج کے لحاظ سے غیر فائدہ مند قرار دیا، جبکہ باقی افراد نے اس بارے میں غیر یقینی کا اظہار کیا یا کوئی واضح رائے نہیں دی۔
_2026_06_24_06_28_40_48829072.jpg)


Leave A Comment