عالمی بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام نے پاکستانی برآمد کنندگان اور چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک نیا اے آئی پر مبنی نظام “ایکو ورک” متعارف کرا دیا ہے۔

اس نظام کے ذریعے پاکستانی ایکسپورٹرز کو ایک خودکار ڈیجیٹل ورک فورس فراہم کی جائے گی جو کاروباری عمل کے آغاز سے لے کر اختتام تک مختلف امور کو مؤثر انداز میں انجام دے سکے گی۔

ماہرین کے مطابق جیسے جیسے پاکستان کی برآمدی منڈی ترقی کر رہی ہے، مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی عالمی سطح پر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایکو ورک کو اس حوالے سے ایک جدید حل قرار دیا جا رہا ہے جو کاروباری چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

علی بابا ڈاٹ کام کے ہیڈ آف گلوبل سیلز پراڈکٹس اینڈ سروسز ایتھن وانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکو ورک صرف ایک سافٹ ویئر نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل بزنس ٹیم ہے جو مارکیٹ ریسرچ، کسٹمر انگیجمنٹ، اسٹور مانیٹرنگ اور مواد کی تیاری جیسے کام انجام دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے پاکستانی برآمد کنندگان عالمی منڈی میں اپنی رسائی مزید بہتر بنا سکیں گے اور چھوٹے کاروبار بھی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار