دنیا بھر میں آج عالمی یومِ آٹزم آگاہی منایا جا رہا ہے
لاہور سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں آج World Autism Awareness Day منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد آٹزم سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں شعور بیدار کرنا ہے۔
یہ دن 2007 میں United Nations کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کیا گیا تھا تاکہ دنیا بھر میں آٹزم سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا جا سکے اور متاثرہ افراد کے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق Autism ایک اعصابی عارضہ ہے جو انسان کی سماجی روابط، بات چیت اور رویے پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس سے متاثرہ افراد کو دوسروں سے رابطہ کرنے، جذبات کے اظہار اور حالات کو سمجھنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
دنیا بھر میں اس دن کے موقع پر سیمینارز، آگاہی واکس اور مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو اس عارضے کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کی جا سکیں۔ اس دن نیلا رنگ آٹزم آگاہی کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اہم عمارتوں کو نیلی روشنیوں سے روشن کیا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ آٹزم سے متعلق آگاہی حاصل کریں اور متاثرہ بچوں کے لیے معاون اور دوستانہ ماحول فراہم کریں، تاکہ وہ بھی معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
_2026_04_02_16_23_10_96639154.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment