لاہور: ورلڈ ہیلتھ ڈے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام میں صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ایک صحت مند معاشرے کے قیام کو فروغ دینا ہے۔

صحت کا مطلب صرف بیماری سے پاک ہونا نہیں بلکہ جسمانی، ذہنی اور سماجی طور پر مکمل تندرستی ہے۔ اس دن کو ہر سال 7 اپریل کو منایا جاتا ہے، جبکہ اس کا آغاز 1950 میں ہوا تھا۔

یہ دن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے، جسے 1948 میں عالمی سطح پر صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں اس موقع پر مختلف تقاریب، سیمینارز اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی وزارتِ صحت، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر طبی اداروں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جن میں عوام کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ دور میں صحت کے شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں وسائل کی کمی، تحقیق کی محدود صلاحیت اور نظامی مسائل شامل ہیں۔ خاص طور پر پاکستان میں صاف پانی کی کمی اور غذائی قلت کے باعث ہر سال ہزاروں بچوں کی اموات ایک سنگین مسئلہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کیلئے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، صاف پانی کا استعمال اور ذہنی سکون نہایت ضروری ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار