افغانستان میں خواتین کے کاروبار مردوں سے بہتر کارکردگی دکھانے لگے: عالمی بینک رپورٹ
عالمی بینک کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پابندیوں اور مشکلات کے باوجود خواتین کے زیر انتظام کاروبار مردوں کے کاروبار کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 اور 2026 کے دوران کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کاروباری مالکان نے فروخت، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بہتر نتائج حاصل کیے۔
اعداد و شمار کے مطابق مردوں کے کاروبار میں فروخت میں 14 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خواتین کے زیر انتظام کاروبار میں یہ اضافہ 21 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح روزگار کے مواقع میں بھی خواتین کے کاروبار نے بہتر کارکردگی دکھائی، جہاں خواتین کے کاروبار میں 14 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مردوں کے کاروبار میں یہ اضافہ 11 فیصد رہا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین کے کاروبار میں مشینری، عمارت اور دیگر اثاثوں میں سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو مردوں کے کاروبار کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
عالمی بینک کے مطابق افغانستان میں مجموعی طور پر تقریباً 10.2 فیصد کاروبار خواتین کی ملکیت میں ہیں، جن میں سب سے زیادہ حصہ ملبوسات، خوراک اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خواتین کے زیر انتظام صرف تقریباً 6 فیصد کاروبار اپنی مصنوعات برآمد کر پاتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برآمدات کے شعبے میں اب بھی چیلنجز موجود ہیں۔
_2026_06_07_10_11_56_51395210.jpg)


Leave A Comment