ایوان تجارت و صنعت ملتان میں 67 سال بعد اقتدار کی تبدیلی، فرینڈز آف ملتان نے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ سیکٹر کی تمام 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تاریخی فتح رقم کردی، جبکہ طویل عرصے سے ایوان کے اقتدار میں رہنے والے فاؤنڈر گروپ کا تمام نشستوں پر صفایا ہوگیا اور اس کا ایک امیدوار بھی کامیابی حاصل نہ کرسکا۔ 1959 میں ایوان تجارت و صنعت ملتان کے قیام کے بعد سے طویل عرصے تک چیمبر کی قیادت میں رہنے والے گروپ کے انتخابی غلبے کا 67 سال بعد خاتمہ ہوگیا اور فرینڈز آف ملتان نے 24-0 کی تاریخی کامیابی حاصل کرکے چیمبر کے انتخابی منظرنامے میں نئی تاریخ رقم کردی۔ کارپوریٹ سیکٹر کی 12 نشستوں پر ندیم احمد شیخ، شیخ فضل الہی، خواجہ ریاض حسین صدیقی، حسین احمد فضل، ڈاکٹر محمد شفیق خان پتافی، شیخ عمران ارشد، محمد اسلم بھٹہ، محی الدین اورنگزیب عالمگیر، محمد بلال احمد شیخ، خواجہ محمد عمر، محبوب الہی اور محمد اسلم کامیاب قرار پائے جبکہ ایسوسی ایٹ سیکٹر کی 12 نشستوں پر عبدالوہاب، خواجہ محمد نبیل، اظہر ممتاز، چوہدری طارق کریم، نواب عاطف اشفاق، حماد احمد میاں، حافظ عمیر سعید، مرزا شاہد حسین، محمد شہزاد کریم، شیخ محمد طاہر، حافظ طارق بشیر چوہدری اور حسن اقبال نے کامیابی حاصل کی۔ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابی مقام پر جشن کا سماں پیدا ہوگیا، فرینڈز آف ملتان کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، زبردست نعرے بازی کی، کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں کندھوں پر اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ فرینڈز آف ملتان کی اس غیر معمولی کامیابی کے بعد ایوان تجارت و صنعت ملتان میں نئی سیاسی و انتخابی صف بندی سامنے آگئی ہے اور گروپ کو چیمبر کی آئندہ قیادت سنبھالنے کا موقع مل گیا ہے۔ انتخابی نتائج کو کاروباری برادری کے درمیان بڑے پیمانے پر تبدیلی کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے، تاہم چیمبر کی آئندہ انتظامی سمت کا تعین نومنتخب عہدیداران کے انتخاب اور نئی قیادت کی تشکیل کے بعد ہوگ

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار