عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، دس سالہ پارٹنرشپ میں پیش رفت متوقع
اسلام آباد: عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے ہیں اور وہ چار فروری تک قیام کریں گے۔ دورے کے دوران اجے بنگا وزیراعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور اقتصادی امور کے حکام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان میں معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات اور بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازعے پر بات چیت متوقع ہے۔ اجے بنگا کے اس دورے کے دوران عالمی بینک کے ساتھ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں اہم پیش رفت متوقع ہے، جس کے تحت 2035 تک پاکستان کو بیس ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستان پہنچنے کے بعد اجے بنگا نے اپنے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حاضری دی، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور سکھ برادری کی جانب سے سروپا پیش کیا گیا۔ گوردوارہ کے دورے کے بعد وفد ٹیکسلا میوزیم بھی گیا۔
_2026_02_01_16_20_44_78895396.jpg)


Leave A Comment