خوراک کم کرنے کے باوجود وزن کم کیوں نہیں ہورہا؟ حیرت انگیز راز سامنے آگیا
موٹاپا ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس میں تقریباً دو ارب لوگ متاثر ہیں۔ نئی تحقیق نے یہ واضح کیا ہے کہ صرف خوراک کی مقدار کم کرنا وزن کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے کی تحقیق کے مطابق کھانے کے اوقات اور انداز بھی وزن پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا نظام صرف کیلوریز کے حساب سے نہیں چلتا بلکہ اس میں متعدد پیچیدہ عوامل شامل ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ دن کے آغاز میں زیادہ کھانا اور رات کا ہلکا کھانا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ رات دیر سے بھاری کھانا کھانے سے وزن قابو میں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایک تجربے میں ناشتے کو 90 منٹ دیر سے اور رات کا کھانا 90 منٹ پہلے کھانے سے نہ صرف بھوک میں کمی ہوئی بلکہ جسمانی چربی میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔
ماہرین نے کھانے کے انداز پر بھی زور دیا، یعنی غذا کو اچھی طرح چبا کر کھانا اور جلدی نگلنے سے پرہیز کرنا، کیونکہ اس سے ہاضمہ بہتر کام کرتا ہے اور جسم توانائی مؤثر طریقے سے استعمال کرتا ہے۔ آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا بھی اس عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
خلاصہ یہ کہ وزن کم کرنے کے لیے صرف کیلوریز پر نظر رکھنا کافی نہیں، بلکہ کھانے کے اوقات، معیار اور عادات پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔
_2026_03_31_17_07_48_40278679.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment