وٹامن ڈی: صحت کے لیے ضروری مگر کچھ علامات میں لینا خطرناک ہو سکتا ہے
وٹامن ڈی ہڈیوں اور دیگر جسمانی نظامات کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اس کی کمی انسانی صحت کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ تاہم، کچھ علامات ایسی ہیں جن میں وٹامن ڈی لینا خطرناک ہو سکتا ہے۔
یہ علامات درج ذیل ہیں:
-
متلی، الٹی یا بھوک کا ختم ہو جانا
-
بہت زیادہ پیاس لگنا اور بار بار پیشاب آنا
-
چکر آنا، کمزوری یا تھکن
-
سر درد یا الجھن / کنفیوژن
-
قبض
-
دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا
-
ہڈیوں یا پٹھوں میں درد
-
خون میں کیلشیم کا بڑھ جانا (Hypercalcemia)، جو گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے
ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی چکنائی میں حل ہونے والا وٹامن ہے، یعنی جسم میں جمع ہو سکتا ہے۔ بغیر ٹیسٹ کے یا زیادہ ڈوز (مثلاً 50,000 IU بار بار) لینے سے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اگر مذکورہ علامات ظاہر ہوں تو وٹامن ڈی لینا فوراً بند کریں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ علاوہ ازیں بلڈ ٹیسٹ (25-OH Vitamin D, Calcium) کروائیں اور مستقبل میں صرف ڈاکٹر کے مشورے سے درست خوراک لیں۔
_2026_01_25_18_39_26_52575763.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment