امریکا میں پٹرول کی اوسط قیمت میں مئی کے دوران 42.2 فیصد اضافہ ریکارڈ
امریکا میں پٹرول کی اوسط قیمت میں مئی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 42.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ اضافہ توانائی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی ایک فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمتیں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مارکیٹ میں اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے، کیونکہ ان کا اثر تیل کی قیمتوں پر براہ راست پڑ رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی عالمی تیل کی سپلائی پر اثر انداز ہو رہی ہے، جہاں جزوی رکاوٹوں کے باعث تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔
_2026_06_03_09_18_39_58920274.jpg)


Leave A Comment