کے محکمہ توانائی نے اعلان کیا ہے کہ تیل کمپنیوں کو اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو سے مزید 92.5 ملین بیرل خام تیل قرض کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔

محکمے کے مطابق کمپنیاں اس تیل کے حصول کے لیے بولی لگا سکیں گی، اور یہ تیل مختلف ذخیرہ گاہوں سے فراہم کیا جائے گا جن میں بیاؤ شوکٹاو، برائن ماؤنڈ، بگ ہل اور ویسٹ ہیک بیری شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اس سے قبل بھی تین مرحلوں میں 126 ملین بیرل خام تیل کی پیشکش کر چکا ہے، تاہم کمپنیوں نے اس میں سے تقریباً 63 فیصد یعنی 80 ملین بیرل سے بھی کم تیل حاصل کیا۔

امریکی اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو، جو ٹیکساس اور لوزیانا کے ساحلی علاقوں میں زیر زمین ذخیرہ کیا گیا ہے، اس وقت تقریباً 398 ملین بیرل خام تیل پر مشتمل ہے۔ یہ مقدار عالمی استعمال کے تقریباً چار دن کے برابر سمجھی جاتی ہے۔

یہ تیل جون سے اگست کے دوران کمپنیوں کو فراہم کیا جائے گا، جبکہ کمپنیوں کو یہ تیل مختلف اوقات میں آئندہ سال کے آغاز سے لے کر 2029 کے وسط تک واپس کرنا ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار