ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانے سے پٹھوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسی غذائیں ران کے پٹھوں میں چکنائی بڑھانے کا سبب بنتی ہیں، چاہے انسان کتنی ہی ورزش کیوں نہ کرے یا اس کی کیلوریز کی مقدار کتنی ہی کیوں نہ ہو۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پٹھوں میں زیادہ چکنائی جمع ہونے سے گھٹنے کے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی ماہرین نے کی جس میں 600 سے زائد افراد کے ڈیٹا اور ایم آر آئی اسکینز کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران شرکا سے ان کی روزمرہ خوراک کے بارے میں سوالات بھی کیے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کی خوراک زیادہ تر غیر صحت مند اور پروسیسڈ تھی، ان کے پٹھوں کی حالت نسبتاً خراب تھی۔ تحقیق میں شامل کئی افراد کا وزن بھی زیادہ تھا یا وہ موٹاپے کا شکار تھے، جس کی وجہ سے ان میں جوڑوں کے مسائل کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس تعلق کو مکمل طور پر ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن یہ نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ صحت مند غذا اپنانا پٹھوں اور جوڑوں کی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار