لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جو پریکٹیکل امتحانات ختم ہونے کے تین دن بعد سامنے آئے۔

ترجمان UHS کے مطابق ملک کے 43 میڈیکل کالجوں سے 5212 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 4795 کامیاب اور 415 فیل قرار پائے، جس کے نتیجے میں کامیابی کی شرح 92.03 فیصد رہی۔

شیخ زید میڈیکل کالج، رحیم یار خان کے سید معیز الحق بخاری نے 924 میں سے 1000 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن ڈی جی خان میڈیکل کالج، ڈیرہ غازی خان کی تابندہ افضل نے 899 نمبر کے ساتھ حاصل کی جبکہ امیر الدین میڈیکل کالج، لاہور کے ثقلین امداد نے 898 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار