متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے نئی دوا ’ایٹکا ماہ‘ کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد امارات اس دوا کو منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

یہ دوا معروف فارماسیوٹیکل کمپنی آسٹرازینیکا نے تیار کی ہے اور اسے فیز تھری کلینیکل ٹرائلز کے مثبت نتائج کے بعد منظوری دی گئی ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق یہ دوا چھاتی کے کینسر کے خلیات میں موجود ایسٹروجن ریسیپٹرز کو بلاک کرنے کا کام کرتی ہے، جو کینسر کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بعض اقسام کے ٹیومر ان ریسیپٹرز کو بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں، جس سے بیماری تیزی سے پھیلتی ہے، اور یہ نئی دوا اسی عمل کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار