مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے اثرات اب برطانیہ تک پہنچنے لگے ہیں، جہاں فارمیسیوں میں اہم ادویات کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مقررہ نرخوں اور مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث فارمیسیوں کو ادویات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ادویات کی دستیابی بھی محدود ہو رہی ہے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

فارماسسٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں یہ بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے اور مریضوں کی صحت اور زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر، مرگی اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی کمی سب سے زیادہ تشویشناک ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں میں فالج، ہارٹ اٹیک اور دوروں جیسے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

عالمی سطح پر سپلائی چین میں رکاوٹیں، فضائی اور سمندری مال برداری کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور محدود رسد اس بحران کی بڑی وجوہات بتائی جا رہی ہیں، جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار