تھیلیسیمیا سے آگاہی کا عالمی دن: موروثی بیماری کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی ضرورت
پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے تاکہ عوام میں اس موروثی بیماری کے بارے میں شعور پیدا کیا جا سکے۔ یہ ایک جینیاتی بیماری ہے جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں خون بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس بیماری کی بڑی وجہ قریبی رشتوں میں شادیاں ہیں۔ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو زندگی بھر خون کی منتقلی کی ضرورت رہتی ہے، جس کے بغیر ان کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں لاکھوں بچے اس بیماری سے متاثر ہیں، جن میں سے بڑی تعداد کو مسلسل علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کروانا انتہائی ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تھیلیسیمیا کی دو بڑی اقسام الفا اور بیٹا ہیں جبکہ شدت کے لحاظ سے یہ مائنر، انٹرمیڈیا اور میجر میں تقسیم کی جاتی ہے۔
_2026_05_08_07_00_42_41168888.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment