شوگر ملز ایسوسی ایشن کی 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی درخواست، حکومتی جائزہ جاری
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں اس وقت چینی کی مجموعی پیداوار 78 لاکھ ٹن ہے جبکہ 10 لاکھ ٹن چینی اضافی موجود ہے جسے برآمد کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے حکومت کو پیداوار اور اسٹاک سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار فراہم کیے گئے ہیں۔ حکومت نے ان اعداد و شمار کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض رپورٹس میں یہ بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسٹاک میں موجود درآمدی چینی کو بھی اضافی ظاہر کیا جا سکتا ہے، جس کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی چینی برآمد کی اجازت کے بعد مقامی مارکیٹ میں قلت پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا اور بعد میں حکومت کو چینی درآمد کرنا پڑی تھی۔
حکام کے مطابق آئندہ فیصلے میں ملکی ضروریات، قیمتوں کے استحکام اور مارکیٹ میں سپلائی کو مدنظر رکھا جائے گا۔
_2026_05_10_09_29_17_80144694.jpg)


Leave A Comment