لاہور: ماہرین نے Stroke یعنی فالج کے خطرے سے پہلے ظاہر ہونے والی تین اہم علامات کی نشاندہی کر دی ہے، جن پر بروقت توجہ دے کر اس جان لیوا مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق فالج کی دو بڑی اقسام ہیں، ایک میں دماغ کی شریان پھٹ جاتی ہے جبکہ دوسری میں خون کی فراہمی رک جاتی ہے جس سے دماغ کو آکسیجن نہیں ملتی اور نقصان ہوتا ہے۔

چین کی Zhejiang University School of Medicine کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مسلز کے حجم میں کمی، ہاتھوں کی گرفت کا کمزور ہونا اور چلنے کی رفتار کا سست ہونا فالج کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشانیاں ہیں۔

ماہرین کے مطابق جن افراد کے مسلز کمزور ہو جاتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ تقریباً 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، جبکہ ہاتھ کی کمزور گرفت سے یہ خطرہ 7 فیصد اور سست چلنے کی صورت میں 64 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جن میں ابتدا میں فالج موجود نہیں تھا، لیکن وقت کے ساتھ ان کی صحت کا مشاہدہ کیا گیا۔

نتائج سے واضح ہوا کہ ان تین علامات کا فالج کے خطرے سے گہرا تعلق ہے، اس لیے بروقت احتیاط اور طبی مشورہ انتہائی ضروری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار