پٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
لاہور: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ بڑی کٹوتی کے مثبت اثرات دیگر شعبوں پر بھی آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، مختلف واٹس (Watts) کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 ہزار سے لے کر 9 ہزار روپے تک کی نمایاں کمی ہو چکی ہے، اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل استحکام کی وجہ سے آنے والے دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی سابقہ بلند قیمتوں اور مہنگی ٹرانسپورٹیشن کے باعث مارکیٹ میں بیٹریاں بھی انتہائی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، جہاں ایک ایک بیٹری کی قیمت میں 27 ہزار سے 38 ہزار روپے تک کا بھاری اضافہ دیکھا گیا تھا۔ تاہم، اب پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد جہاں سولر پینلز سستے ہوئے ہیں، وہی اب بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کے باعث متبادل توانائی (سولر سسٹم) کی طرف راغب ہونے والے شہریوں کو اب مجموعی لاگت میں بڑی بچت کی صورت میں براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔



Leave A Comment