کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل 15 اپریل کو دو ارب ڈالر کی رقم بھی پاکستان کو منتقل کی جا چکی تھی۔

حکام کے مطابق یہ رقم تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ پروگرام کی دوسری قسط ہے، جس کے تحت سعودی عرب نے پاکستان کو مالی معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس پیش رفت سے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا اور معاشی استحکام میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

اس سے قبل محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے تین ارب ڈالر کی سپورٹ جلد مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پانچ ارب ڈالر کے موجودہ ڈپازٹس کی مدت میں بھی توسیع متوقع ہے، جسے سالانہ بنیاد کے بجائے طویل مدت تک بڑھایا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس مالی تعاون سے پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے اور معاشی استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار