لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صحت کے شعبے کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں لاکھوں روپے مالیت کے علاج اور ٹرانسپلانٹ مکمل طور پر مفت فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے ہزاروں خاندانوں کو ریلیف ملا ہے۔

اہم نکات:

  • Children Heart Surgery Program کے تحت 16,625 بچوں کی رجسٹریشن ہوئی، جبکہ 11,000 سے زائد کامیاب سرجریز مکمل ہو چکی ہیں۔
  • سرکاری ہسپتالوں میں 7,664 بچوں کے دل کے آپریشن اور دیگر طبی پروسیجرز انجام دیے گئے۔
  • پرائیویٹ ہسپتالوں میں 3,802 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر مکمل کیا گیا۔
  • CM Special Transplant Program میں 2,001 مریضوں کی رجسٹریشن ہوئی، جن میں سے 1,574 کے ٹرانسپلانٹ کامیابی سے مکمل ہوئے، جس میں 255 لیور ٹرانسپلانٹ اور دیگر گردے، کوکلیر، کارنیل اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل ہیں۔
  • ڈائیلسز پروگرام کے تحت 38,125 مریض رجسٹرڈ ہیں اور 1.5 ملین سے زائد ڈائیلسز پروسیجرز مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غریب یا امیر، سب بچے میرے اپنے ہیں اور حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار