پنجاب میں ریلوے انقلاب کی تیاری، 177 کراسنگز اپ گریڈ اور 8 روٹس پر جدید ٹرینیں چلانے کا منصوبہ
پنجاب میں ریلوے نظام کو جدید بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ملاقات میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور نئی سفری سہولیات سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کی 177 اَن مینڈ لیول کراسنگز کو اپ گریڈ کر کے مینڈ کیا جائے گا، جس کے لیے 9 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس اقدام سے ریلوے کراسنگز پر حادثات میں کمی آنے کی توقع ہے۔
اجلاس میں پنجاب کے 8 مختلف ریلوے روٹس پر ڈی ایم یوز (ڈیزل ملٹی پل یونٹس) چلانے کے منصوبے پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جس سے مسافروں کو تیز، محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت ملے گی۔
حکام کے مطابق اس منصوبے کے لیے ایم او یو تیار کیا جا رہا ہے جبکہ نیسپاک کی ٹیمیں مختلف سیکشنز کا سروے کر رہی ہیں، جن میں شاہدرہ سے نارووال تک کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ ریلوے ٹریک کے اطراف خوبصورتی اور عوامی سہولت کے لیے پارکس بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔ شاہدرہ سے رائیونڈ تک 40 پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف سفری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ ریلوے نظام بھی جدید خطوط پر استوار ہوگا۔
(1)_2026_07_18_10_04_31_41420655.jpg)


Leave A Comment