لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کے مختلف ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کے تقرر و تبادلے کر دیے ہیں۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

  • پروفیسر ڈاکٹر حفیظ معین الدین جناح ہسپتال لاہور کے ایم ایس مقرر ہوئے۔

  • پروفیسر محسن شاہ کو ایم ایس کے عہدے سے ہٹا کر پی ایم او جناح ہسپتال کی خالی سیٹ پر تعینات کیا گیا۔

  • ڈاکٹر عبدالرحمان کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کا ایم ایس مقرر کیا گیا۔

  • ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس بن گئے۔

  • ڈاکٹر مامون اکبر قریشی کو میاں منشی ڈی ایچ کیو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔

  • ڈاکٹر رانا خرم آفتاب کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا ایم ایس تعینات کیا گیا۔

  • ڈاکٹر کامران آصف چلڈرن ہسپتال ملتان کے ایم ایس مقرر ہوئے۔

  • ڈاکٹر سعود افضل عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کے ایم ایس تعینات ہوئے۔

  • ڈاکٹر فیصل وحید ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ نشتر ٹو ملتان، اور ڈاکٹر امتیاز احمد رانا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس بن گئے۔

محکمہ صحت پنجاب نے یہ تقرریاں PCS ایکٹ 1974 کے تحت کی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار