محکمہ صحت نے چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے
لاہور میں محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں اور طبی اداروں میں چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اب ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹرز کو چھٹی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔ ٹیچنگ ہسپتال اب صرف گریڈ 17 تک کے ملازمین کی 89 دن کی رخصت منظور کر سکیں گے۔
سینئر رجسٹرار سے پروفیسرز تک کی چھٹیوں کی منظوری اب محکمہ صحت کے افسران دیں گے۔ خواتین ڈاکٹرز اور ملازمین کی میٹرنٹی یا عدت کی چھٹی کی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے پاس برقرار رہے گا۔
گریڈ 18 سے 20 کے جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی ہر قسم کی چھٹی بھی محکمہ صحت کی منظوری سے ہوگی۔ پہلے تمام ڈاکٹرز اور سرکاری ملازمین کو 89 دن تک کی چھٹی کے لیے ہسپتالوں کے سربراہان کی منظوری کی سہولت حاصل تھی، جو اب محدود کر دی گئی ہے۔
_2026_02_20_15_41_53_21526743.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment