پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں خودساختہ اضافے پر سخت ایکشن، فوری کارروائی کا حکم
Punjab Government نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خودساختہ اضافے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کرائے نہ بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ کئی نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے بھی کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور اس حوالے سے بیانِ حلفی جمع کروا دیا گیا ہے۔
سیکرٹری آر ٹی اے لاہور نے خبردار کیا ہے کہ جو ٹرانسپورٹرز حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے بس اڈوں پر چھاپہ مار ٹیمیں بھی متحرک کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف روٹس پر کرایوں میں 100 سے 450 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، جس پر حکومت نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
_2026_05_09_15_48_33_41049630.jpg)


Leave A Comment