پنجاب کی معیشت کے لیے اگلے پانچ سال کا نیا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق یہ نئی حکمت عملی سابقہ پنجاب گروتھ اسٹریٹجی 2023 کے بعد تیار کی گئی ہے اور اس کا مقصد صوبے کے معاشی وژن کا تعین اور ترقیاتی اہداف کا حصول ہے۔

منصوبے میں زراعت، صنعت، خدمات، انسانی وسائل اور روزگار کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ صنعتی شعبے میں ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، فارما اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا گیا ہے جبکہ سروسز سیکٹر میں آئی ٹی، ڈیجیٹل ایکسپورٹس اور لاجسٹکس کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب ملک کی مجموعی جی ڈی پی میں 55 فیصد سے زائد حصہ رکھتا ہے جبکہ زرعی پیداوار میں بھی بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ دستاویز میں معیشت کو درپیش چیلنجز میں کم سرمایہ کاری، پیداواری کمی اور توانائی کی بلند قیمتوں کو اہم مسائل قرار دیا گیا ہے۔

حکمت عملی میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ مجوزہ پالیسی اقدامات کے تحت آنے والے برسوں میں صوبائی معیشت کی شرح نمو میں اضافہ ممکن ہے اور جی ڈی پی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار