پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ رواں سال اب تک مجموعی طور پر 16 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف Lahore میں اب تک 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شہر میں ایک ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ بھی نشاندہی کیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی وائرس میں اضافے کا امکان موجود ہے، جس کے پیش نظر انسدادِ ڈینگی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت Khawaja Imran Nazir نے کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جہاں بھی کیسز یا لاروا رپورٹ ہو وہاں فوری اسپرے کیا جائے گا۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، گھروں اور اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار