عید پر زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم، مریم نواز شریف کی ہدایت
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا ہے۔
انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر نگرانی کی جائے۔ تمام بس اسٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مسافر آگاہ رہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ روزہ دار مسافروں کے لیے افطار کا مناسب انتظام کیا جائے جبکہ بس اسٹینڈز پر صفائی، انتظار گاہوں میں بیٹھنے کی سہولت اور پنکھوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر گھر جانے والے غریب مسافروں کے استحصال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
_2026_03_18_14_48_43_77030702.jpg)


Leave A Comment