وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل طبی ڈیٹا حکومت کے پاس موجود ہوگا، جس سے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ کس فرد کو کون سی بیماری لاحق ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ایک ماں کی طرح ہر گھر کی ذمہ داری لے رہی ہے اور عوام کی دہلیز پر جا کر ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ٹیمیں دروازہ کھٹکھٹا کر شہریوں سے دریافت کرتی ہیں کہ اگر انہیں کسی قسم کی تکلیف یا بیماری لاحق ہے تو اس سے آگاہ کریں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں عوام کو 100 ارب روپے مالیت کی مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ فیلڈ اسپتالوں اور کلینک آن وہیلز کے ذریعے اب تک دو کروڑ افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا میڈیکل ڈسٹرکٹ قائم کیا جائے گا، جبکہ نواز شریف کینسر اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جو جلد عوام کے لیے فعال ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر شہری کو بروقت اور مؤثر علاج میسر آ سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار