پنجاب بھر میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن G-Tax 250mg کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب نے لیبارٹری رپورٹ کی بنیاد پر اس انجکشن کو جعلی قرار دے دیا ہے اور اس پر فوری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انجکشن کا مخصوص بیچ نمبر 25C025 جعلی پایا گیا ہے جو جہلم کے ایک میڈیکل اسٹور سے برآمد ہوا تھا۔ متعلقہ حکام نے اس بیچ کی تمام سپلائی فوری طور پر روکنے اور مارکیٹ سے واپس منگوانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تمام ہسپتالوں، فارمیسیوں، میڈیکل اسٹورز اور ہول سیلرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس انجکشن کی فروخت فوری طور پر بند کریں۔ ڈسٹریبیوٹرز اور مارکیٹ اتھارائزیشن ہولڈرز کو بھی اسٹاک واپس لینے اور مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بیچ نمبر 25C025 والا انجکشن ہرگز استعمال نہ کیا جائے کیونکہ یہ صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر یہ پروڈکٹ کہیں نظر آئے تو اس کی اطلاع متعلقہ ڈرگ مانیٹرنگ سیل کو دیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار