لاہور: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کرایہ 2600 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہو گیا، جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 2890 سے بڑھ کر 3500 روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1300 سے 1550 روپے، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1200 سے 1350 روپے، اور لاہور سے کراچی کا کرایہ 8000 سے 8600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ لاہور سے حیدرآباد، رحیم یار خان اور مری کے کرایے بھی کئی سو روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔

مسافر لاری اڈوں پر مہنگائی کے اثرات کے باعث سفر کو مشکل قرار دے رہے ہیں اور شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتیں کم کرے تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور سپئیر پارٹس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار