گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت اور پرامید انداز میں ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی انویسٹرز کی جانب سے خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 4000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 591 کی سطح سے اچھل کر یک لاکھ 64 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث مارکیٹ 6600 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کا شکار ہوئی تھی، تاہم آج کی ریکوری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کر دیا ہے۔

پاکستان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی آج تیزی کا رجحان غالب رہا۔ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باوجود عالمی منڈیوں نے مثبت ردِعمل دیا ہے۔ جاپان کے نکی (Nikkei) انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں ایک فیصد کی بہتری آئی۔ اسی طرح چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.55 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ملائیشیا کی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ میں یہ اچانک تیزی سرمایہ کاروں کی جانب سے کم قیمت پر حصص کی خریداری اور علاقائی تناؤ میں ممکنہ کمی کی امیدوں کا نتیجہ ہے۔ اگرچہ عالمی سیاسی صورتحال تاحال غیر یقینی ہے، لیکن ایشیائی منڈیوں میں ریکوری نے مقامی مارکیٹ کے لیے "بُلش ٹرینڈ" (Bullish Trend) کی راہ ہموار کر دی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں مزید استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار