سٹاک مارکیٹ میں مندی کا زور، ہنڈرڈ انڈیکس 186 ہزار پوائنٹس پر آ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 923 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، تاہم دن کے دوران مارکیٹ منفی زون میں جا گِری۔
اس کے نتیجے میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش پھیل گئی۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی اقتصادی دباؤ، غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاری کے خدشات مارکیٹ کی مندی کی بنیادی وجوہات ہیں۔



Leave A Comment