پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی مثبت رجحان غالب رہا، اور ٹریڈنگ کے دوران 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 536 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

دن بھر سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہی، جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا۔ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 2931 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 83 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مثبت معاشی اشاروں کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار