ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان رہا اور انڈیکس یکدم 3000 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح پر آگیا۔ عالمی منڈیوں میں بھی کہرام مچا ہوا ہے جہاں جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں 12 فیصد کی تاریخی گراوٹ دیکھی گئی۔ جاپان کا نکی انڈیکس 3 فیصد جبکہ یورپی مارکیٹس بھی شدید مندی کی لپیٹ میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے باعث سپلائی لائن متاثر ہونے سے خام تیل 84.50 ڈالر فی بیرل کا ہو چکا ہے اور گیس کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں، جس کا براہِ راست اثر پاکستان جیسی ابھرتہی ہوئی معیشتوں پر پڑے گا۔ سرمایہ کاروں میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے اور وہ محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار