سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث شیئرز کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 2,082 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 1 لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 296 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ باقی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مثبت معاشی توقعات کا نتیجہ ہے۔
_2026_07_07_09_54_22_42519633.jpg)


Leave A Comment