وزیراعظم شہباز شریف آج صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کریں گے، جس کے تحت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو شناختی کارڈ پر مفت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ پروگرام 30 جون 2027 تک مؤثر رہے گا اور اس کے تحت ملک کے 640 سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کی سہولت دستیاب ہوگی۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے تحت ایک خاندان کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دی جائے گی، جس میں کینسر، دل، شوگر، گردوں کے امراض اور حادثات کی صورت میں علاج شامل ہے۔ دو سال قبل صحت سہولت کارڈ کی معطلی کے بعد شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اس پروگرام کو دوبارہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔
(1)(1)_2026_01_16_17_15_42_18933278.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment