پیک اوقات میں بجلی کی فراہمی بہتر، لوڈشیڈنگ صرف نقصانات والے علاقوں تک محدود
ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث پیک اوقات میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور لوڈشیڈنگ کو صرف زیادہ نقصانات والے علاقوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔
Power Division Pakistan کے ترجمان کے مطابق صوبوں کی جانب سے بڑھتی طلب کے پیش نظر ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ کیا گیا جس سے 5125 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔ اس کے علاوہ ملک کے جنوبی حصوں سے مرکزی نظام میں 400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل بھی جاری رہی جس سے گرڈ کا استحکام بہتر ہوا۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ رات پیک اوقات میں طلب بڑھنے کے باوجود بہتر فراہمی کو یقینی بنایا، جس کے باعث صرف ایک سے دو گھنٹے کی لوڈ منیجمنٹ کی گئی۔
حکام کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے تحت اکنامک لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، جس کا پیک اوقات کی لوڈ منیجمنٹ سے تعلق نہیں ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مائع قدرتی گیس کی دستیابی بہتر ہونے کی صورت میں پیک اوقات کی لوڈ منیجمنٹ بھی ختم کی جا سکتی ہے، تاہم اس وقت گیس کی کمی کے باعث تقریباً 5500 میگاواٹ کے بجلی گھروں سے پیداوار نہیں ہو رہی۔
_2026_04_22_15_42_27_69420597.jpg)


Leave A Comment