خراب نیند اور کینسر کے خطرے میں تعلق کا انکشاف، نئی تحقیق نے تشویش بڑھا دی
ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ خراب یا بے قاعدہ نیند 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔
یہ نتائج امریکا میں ہونے والی ایک بڑی طبی کانفرنس میں پیش کیے گئے، جہاں ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں کم عمر افراد میں کینسر کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 1990 میں دنیا بھر میں ابتدائی عمر کے کینسر کے 18 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو 2019 تک بڑھ کر 32 لاکھ سے زیادہ ہو گئے۔ اسی دوران 40 سال یا اس سے کم عمر افراد میں کینسر سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق اس تشویشناک اضافے کی وجوہات ابھی مکمل طور پر واضح نہیں، تاہم امریکا کے شہر ہیوسٹن میں قائم ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر کی تحقیق میں خراب نیند کو ایک ممکنہ اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔
یہ تحقیق امریکا کی معروف طبی کانفرنس امیریکن سوسائٹی آف کلینیکل اونکالوجی میں پیش کی گئی، جہاں ماہرین نے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔
_2026_06_01_09_06_16_68827235.jpg)


Leave A Comment