کراچی:  شہر قائد اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔ کراچی میں یہ مہم سات روز تک جاری رہے گی اور اس دوران پانچ سال تک کے 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان میں بھی آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا ہدف 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے فراہم کرنا ہے۔ اس مہم میں صوبے بھر سے تقریباً 11 ہزار ٹیمیں حصہ لیں گی۔

صحت کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ صوبے اور ملک میں پولیو کے خاتمے کے قومی ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار