پشاور: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور سیکرٹری صحت شاہد اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور حکمتِ عملیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے بیان کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا کی مجموعی پولیو صورتحال، موجودہ مہم کی پیش رفت، اور مشکل رسائی والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ موسمی حالات کی وجہ سے درپیش آپریشنل چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں معمول کی امیونائزیشن بہتر بنانے، ای پی آئی اور پی ای آئی پروگرامز کے انضمام کو مضبوط کرنے، اور جنوبی خیبر پختونخوا میں مربوط سروس ڈلیوری کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار