لاہور: بسنت کے دوران پولیو مہم 6 سے 8 فروری تک بلا تعطل جاری رہے گی
لاہور: انسداد پولیو پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ بسنت کے دوران 6 سے 8 فروری تک پولیو مہم بلا تعطل جاری رہے گی۔ پروگرام کے مطابق خوشیوں کے تہوار میں بھی بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے اور ہر بچے تک پولیو ویکسین لازمی پہنچائی جائے گی۔
بسنت کے موقع پر شہریوں کی نقل و حرکت اور رش پولیو ورکرز کے لیے چیلنج ہے، تاہم فرنٹ لائن ورکرز متحرک رہیں گے۔ دیگر صوبوں سے بسنت کے دوران لاہور آمد کے سبب وائرس کے دوبارہ تعارف کا خدشہ بھی موجود ہے۔
انسداد پولیو پروگرام نے ہائی الرٹ رہنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بسنت کے دوران موبائل ٹیمیں اور خصوصی چیک پوائنٹس فعال رہیں گے تاکہ وائرس کے دوبارہ داخلے سے بچا جا سکے۔
_2026_02_06_17_27_58_39124664.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment